ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بینک کھاتوں پر انتخابی کمیشن کی کڑ ی نظر، ایک ہی بینک اکاؤنٹ سے زیادہ رقم ٹرانسفر پر کارروائی،اشتہارات کیلئے منظوری لازمی: اجول کمار

بینک کھاتوں پر انتخابی کمیشن کی کڑ ی نظر، ایک ہی بینک اکاؤنٹ سے زیادہ رقم ٹرانسفر پر کارروائی،اشتہارات کیلئے منظوری لازمی: اجول کمار

Sun, 09 Apr 2023 12:44:49    S.O. News Service

بنگلورو، 9/اپریل(ایس او  نیوز)ریاستی انتخابات کے دوران بد عنوانیو ں پر کڑی نظر رکھنے کے لئے انتخابی کمیشن درکار اقدامات کر رہا ہے۔ اس سلسلہ میں بینک کھاتوں پر بھی کڑی نظر رکھنے کے لئے بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) شعبہ انتخابات کے اسپیشل کمشنر اجول کمار نے افسران کو ہدایت دی ہے۔

بی بی ایم پی حدود میں آنے والے تمام28اسمبلی حلقوں کے متعلق تفصیلات حاصل کرنے کے مقصد سے طلب کردہ اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کر تے ہوئے اجول کمار نے اس بات کی جانکاری دی۔انہوں نے بتا یا کہ انتخابات کے دوران بدعنوانوں پر قابو پانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، ایک بینک کے اکاؤنٹ سے زیادہ رقم نکالے جانے یا رقم ٹرانسفر کرنے کا پتا لگنے پر متعلقہ بینک اکاؤنٹ ہولڈرس پر نظر رکھ کر اقدامات کرنے افسران کو ہدایت دی ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ اس سلسلہ میں انہوں نے افسران کے بینک کھاتوں پر بھی کڑی نظر رکھی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ ہر ایک امیدوار کو 40لاکھ روپیوں تک خرچ کرنے کی اجازت ہے اور رقم جہاں خرچ کی جاتی ہے،اس کی تفصیلات پیش کر نی ہوں گی۔انہوں نے بتا یا کہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو ریڈیو، الیکٹرانک میڈیا اور انٹر نیٹ پر اشتہارات دینی ہو تو اس کے لئے تشکیل شدہ کمیٹی سے لازمی طور پر منظوری حاصل کرنی ہوگی۔انہوں نے بتا یا کہ اجازت کے بغیر اشتہارات دینے والے امیدوار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اجول کمار نے بتا یا کہ انتخابی ضابطہ ئ اخلاق پر کڑی نظر رکھنے کے لئے کنٹرول روم قائم کی گئی ہے، الیکٹرانک میڈیا،ریڈیو اور انٹر نٹ پر شائع ہونے والے اشتہارات پر بھی کڑی نظر رکھنے کے لئے تین شفٹوں میں افسران کو مقرر کیا گیا ہے اور مذکورہ افسران 24گھنٹے اس پر نظر رکھیں گے۔انہوں نے بتا یا کہ منظوری کے بغیر خبریں شائع ہو نے پر فوری متعلقہ اسمبلی حلقہ کے انتخابی افسر کو روانہ کی جائے، تاکہ متعلقہ انتخابی افسر اس کا جانچ کر کے رپورٹ پیش کرے۔انہوں نے بتا یا کہ امیدوارhttps://encore.eci/gov.inکے ویب سائٹ پر آن لائن کے ذریعہ نامزدگی کاغذات داخل کرنے کی تاریخ اور دن طے کر کے نامزدگی کاغذات داخل کر سکتے ہیں۔

اجول کمار نے بتا یا کہ بی بی ایم پی حدود کے تمام28اسمبلی حلقوں میں تقریباً2.36لاکھ افراد80سال سے بھی زیادہ عمر کے افراد مو جودہیں، ان عمر رسیدہ افراد کو پوسٹل بیلٹ کے ذریعہ اپنے ووٹ کا استعمال کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔انہوں نے بتا یاکہ متعلقہ اسمبلی حلقوں میں انتخابی افسران فارم نمبر12”ڈی‘’کے ذریعہ 80سال سے زیادہ عمر کے افراد کی تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ 80سال سے زیادہ عمرکے افراد اگر پولنگ بوتھس پہنچ کر اپنے ووٹ کا استعمال کرناچاہتے ہیں تو انہیں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے بتا یا کہ پوسٹل بیلٹ کے ذریعہ ووٹ کا استعمال کرنے والے افراد کے گھر دو انتخابی افسران اور ویڈیو گرافر پہنچ کر ووٹ حاصل کریں گے۔


Share: